ذوالفقار مرزاکو 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی

اسٹاف رپورٹ:


کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کو 5 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی ہے۔ مقدمات میں دہشتگردی کے 4 اور کار سرکار میں مداخلت کا ایک مقدمہ شامل ہے۔  

ذوالفقار مرزا وکلاء کے ہمرا انسداد دہشتگردی عدالت پہنچے اوربدین میں درج دہشتگردی کے 3مقدمات میں عبوری حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے ساتھیوں سمیت تینوں مقدمات میں ذوالفقارمرزا کی  عبوری حفاظتی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی جبکہ مقدمات سیشن کورٹ منتقل کرنےکی درخواست پربھی سماعت ملتوی کردی گئی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے ذوالفقارمرزاکا پاسپورٹ ضبط کرنے کی درخواست دیتے ہوئے استدعا کی کہ ذوالفقارمرزا کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے کیونکہ ان کیخلاف اہم مقدمات درج ہیں جس پر عدالت نے ذوالفقارمرزاکو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 نے درخشاں تھانے میں درج مقدمہ میں بھی ڈاکٹرذوالفقارمرزا اور 22 ساتھیوں کی عبوری حفاظتی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔


سیشن جج ساؤتھ نے بھی آرام باغ تھانے میں درج مقدمے میں عبوری حفاظتی ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔ سماء

ضمانت

democracy

boys

Tabool ads will show in this div