عید کا دوسرا دن : کراچی میں بدترین ٹریفک جام، ویڈیو دیکھیں

traffic jam khi ocv 27-06

کراچی : کراچی میں عید کے دوسرے دن شہریوں کی بڑی تعداد تفریح اور باہر کھانے کیلئے نکلی تو سڑکوں پر جگہ کم پڑ گئی اور ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

عید کے دوسرے دن شہریوں نے تفریح اور باہر کھانے کا پروگرام بنایا تو سڑکوں پر ہر طرف گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آئیں، شہر قائد میں تفریحی مقامات اور مشہور فوڈ اسٹریٹ و ریسٹورانٹ کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ہزاروں افراد پھنس گئے۔

مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

MUSLIM

food streets

karachi traffic jam

eid 2nd day

Picnic Points

Tabool ads will show in this div