مودی نے ’’خالصتان تحریک‘‘ کو پھرزندہ کردیا

WHITE HOUSE PROTEST 27-06

واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھوں نے زبردست مظاہرے کیے۔ نریندر مودی کے دورہ امریکا نے خالصتان تحریک کو پھر زندہ کردیا ۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ سکھوں نے بھارت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارت سے آزادی کے مطالبات درج تھے ۔۔۔ مظاہرین ’’بھارتیو ں نکل جاؤ ‘‘اور ’’مشرقی پنجاب کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔ اس دوران کشمیریوں نے بھی بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا ۔  کشمیری پلے کارڈز اٹھائے ’’بھارتی فورسز شرم کرو‘‘ اور ’’کشمیریوں کا قاتل کون ہے‘‘کے نعرے لگارہے تھے۔ سماء

Narendar Modi

protest outside white house

Tabool ads will show in this div