کوئٹہ میں سیکیورٹی کانفرنس، سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : سدرن ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں سیکیورٹی کانفرنس ہوئی جس میں سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں را کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عوام سازش ناکام بنادیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ مستونگ پر سدرن ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں اہم سیکیورٹی کانفرنس ہوئی جس کی صدارت کمانڈر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کی، کانفرنس میں آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ، ڈی جی لیویز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

 پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیمیں را کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

سیکیورٹی کانفرنس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پشتون اور بلوچ بھائیوں میں نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر دشمن کی سازش ناکام بنائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون کرکے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار اور ملزمان سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔  سماء

mac

Tahir-ul-Qadri

By-elections

conflict

financial

Tabool ads will show in this div