امریکا نے سربراہ حزب المجاہدین کوعالمی دہشتگرد قراردےدیا

Jun 27, 2017

salahud din

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Hm-Chief-Named-Global-Terrorist-Pkg-27-06-Arsalan.mp4"][/video]

واشنگٹن: امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو خصوصی طورپرعالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔ تنازع کشمیر کے پُرامن حل کا راستہ روکنے کا الزام عائد کردیاگیا۔

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی سازش تیار کرلی گئی۔ جدوجہد آزادی کو جرم ٹھہراتے ہوئے بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کے طورپر امریکی محکمہ خارج نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرمحمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو خصوصی طور پرنامزدعالمی دہشتگرد قراردے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین کو ایگزیکٹوآرڈر 13224 کے سیکشن ون بی کے تحت عالمی دہشتگردقراردیاجاتا ہے۔ یہ ایگزیکٹو آرڈر امریکہ اور امریکی شہریوں کی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے غیرملکیوں پر لاگو کیا جاتا ہے جس کے بعد اب کسی کو سید صلاح الدین کے ساتھ لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکا میں سید صلاح الدین کی کسی بھی جائیداد یا مفاد کو منجمد کردیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کا اقدام امریکی عوام اور بین الاقوامی برادری پر واضح کرتا ہے سید صلاح الدین دہشت گردانہ حرکات میں ملوث رہے یا ان سے دہشتگردی کا خدشہ ہے یا خطرہ لاحق رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والے سب سے بڑے گروپ کے رہنما کو خصوصی دہشتگرد ٹھہرانے کا یہ اقدام بھارتی ویزر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے چند گھنٹے قبل اٹھایا گیا۔ سماء

UNITED STATES

Global Terrorist

Hizbul Mujahideen

Mohammad Yousuf Shah

Tabool ads will show in this div