میاں افتخارایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

نوشہرہ:  اے این پی کے رہنما میاں افتخار کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  میاں افتخار کو گزشتہ رات پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ کروانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 
 
میاں افتخار کے خلاف مدعی خان شیر نے دفعہ 324، 109 اور 302 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ مدعی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا تھا کہ میاں افتخار نے اپنے گن مین کو ہماری ریلی پر فائرنگ کا حکم دیاجس سے ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ایف آئی آر میں سابق سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار اپنے محافظوں سمیت نامزد تھے۔

تحریک انصاف کے حامیوں نے بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں  پبی میں ریلی نکالی تھی۔

دوسری جانب میاں افتخار نے پیشی کیلئے نوشہرہ کچہری آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے الیکشن آفس میں بیٹھا ہوا تھا۔ تحریک انصاف کے کارکن باہر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے میری بلٹ پروف گاڑی بھی توڑ دی۔ میاں افتخار نے کہا کہ ہماری جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

میڈیا سے بات چیت میں میاں افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ۔ تمام نوجوان میرے بیٹے ہیں کسی پر فائرنگ کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سماء

Azadi March

transfer

Tabool ads will show in this div