قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ایڈیٹر:


لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے پہلے سیکیورٹی اداروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کر کے سات مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج شام 4 بجے کھیلا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے سی آئی اے کی جانب سے  خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے سات مشتبہ افراد کو دھرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی میں سرچ آپریشن جاری  ہے،سیکیورٹی انتظامات میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی۔ سماء

MQM

Azadi March

government

procession

اطراف

Tabool ads will show in this div