بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
ویب ایڈیٹر:
پشاور: خیبرپختونخوا میں 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تبدیلی آگئی۔ تحریک انصاف نے میدان مار لیا تو جماعت اسلامی رنراپ قرارپائی۔
خیبرپختونخوا میں 978 ضلعی کونسلز اور 978 تحصیلوں میں سے249 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری انتخابی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔
تحریک انصاف نے 51 اضلاع اور26 تحصیلوں کی نشستیں اپنے نام کرلیں جبکہ جماعت اسلامی کے حصے میں 49ضلعی کونسلز اور34 تحصیل کونسلز کی نشتیں آئیں۔
جمعیت علمائے اسلام 24 ضلعی کونسلز اور 10 تحصیلوں میں، عوامی نیشنل پارٹی 31 ضلعی کونسلز اور8 تحصیلوں میں کامیاب قرار پائی، آزاد امیدواروں 23 ضلعی کونسلز اور 16تحصیلوں میں نشستیں لے اڑے۔
پیپلزپارٹی نے 14ضلعی اور 8 تحصیلوں کی نشستیں اپنے نام کیں تو مسلم لیگ ن نے 52 ضلعی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے2 امیدوارضلعی کونسلزچترال سے جیت گئے جبکہ قومی وطن پارٹی ایک ایک نشست ضلعی کونسل اورتحصیل میں حاصل کرسکی۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی بھی ایک تحصیل کی نشست لے سکی۔ سماء