سانحہ پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے،زخمیوں کوروزگاردینےکااعلان

172.16.22.9_07_20170626113826715

بہاولپور : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ پر لوگوں کو سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، یہ موقع لوگوں سے ہمدردی کرنے اور ان کی مدد کرنے کا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کو روزگار دینے کا بھی اعلان کیا۔ سماء کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سانحہ بہاولپور کے بعد اپنے لندن کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نے فوری بہاولپور کیلئے اڑان بھری اور سرکٹ ہاؤس بہاولپور پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو قومی سانحہ پر بریفنگ دی گئی۔ Pm Nawaz Pc Bahawalpur 26-06 اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کی مکمل انکوائری کروانے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ، اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ شہیدوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ وزیر اعظ٘م نے کہا کہ ہمیں اور پوری قوم کو اس واقعہ پر دکھ ہے، میں نے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خود انتظامات کی نگرانی کریں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ 172.16.22.9_07_20170626114448263 وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت قومی سطح پر کئی مسائل سے دوچار ہیں جن میں معیشت اور لوڈشیڈنگ سب سے اہم ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد ملک سے ان دونوں مسائل کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے تاکہ ایک بار پھر نوجوانوں کو روزگار کی سہولت میسر ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سانحے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی اور اگر تیل لے جانے والی کمپنی کی اس معاملے میں کوئی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس میں کسی قسم کی نرمی اور درگزر سے کام نہیں لیا جائے گا۔ 172.16.22.9_07_20170626114502911 اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے سانحہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ 172.16.22.9_07_20170626114501550 خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ 140 افراد اللہ کو پیارے ہوئے، جب کہ 127 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کی انتظامیہ ، 1122 ، افواج پاکستان سب فعال ہیں، میں نے سانحے کی اطلاع ملتے ہی آرمی چیف کو فون کیا اور اس کے فوری بعد تین ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچے۔ ان امدادی کاموں میں جتنے افراد نے حصہ لیا میں ان کا مشکور ہوں۔ 1200-01 وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن کے پیارے آگ میں جھلس گئے، اس کو امدادی رقوم کے چیک دینا ان کے دکھوں کی تلافی نہیں ہے، مگر ہم ان لوگوں کی مالی مشکلات میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سانحے میں جل جانے والی لاشوں کے فرانزک سائنسز ڈی این اے ٹیسٹ کرے گا جس سے ان کی شناخت ہوسکے گی۔ سماء

PM Nawaz Sharif

death toll

Burns Ward

Bahwalpur

ahmedpur sharqia

bwp

victoria hospital

Tabool ads will show in this div