بلدیاتی انتخابات کے اپ سیٹ نتائج، تبدیلی کے متوالے پریشان

ویب ایڈیٹر:

پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نے اپنا رنگ تو خوب جمایا لیکن کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں امیدوں کے برعکس کایا ہی پلٹ گئی، سوات،صوابی اور شانگلہ کے اپ سیٹ نتائج نے تبدیلی کے متوالوں کو پریشان کردیا ۔

خیبر پختونخوا کے خوبصوت ضلع سوات میں کپتان کی تحریک انصاف کا راج تھا لیکن بلدیاتی انتخابات میں بازی مات ہوگئی ۔ اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق سوات کی 67 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن  21 نشستیں لے اڑی ہے۔

پی ٹی آئی 12 نشستوں کے ساتھ تعاقب میں ہے تو 5 آزاد امیدوار بھی اپنی جگہ بنا چکے ہیں جبکہ  عوامی نیشنل پارٹی بھی 7وارڈز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔

ادھر شانگلہ میں بھی مسلم لیگ ن نے  میدان مارلیاہے، شیر نے ضلع کونسل کی 28 میں سے 13 نشستیں ہڑپ کرلیں۔ شانگلہ میں اے این پی 5، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دو دو نشستیں حاصل کرسکیں۔ عوامی جمہوری اتحاد کے دو اور تین آزاد امیدوار اس کے علاوہ ہیں۔ سماء

parliament

row

Tabool ads will show in this div