لاہور: گورنر، وزیراعلیٰ میں اختیارات کی جنگ،جامعات وی سیز سے محروم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
ملتان: ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی میں وائس چانسلرکا تقررنہ ہونے سے درس گاہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ جنوبی پنجاب کے طلبا وطالبات کو مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے۔


گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان سیاسی چپقلش کا خمیازہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سمیت پنجاب کی 3 بڑی جامعات کے لاکھوں طلبا و طالبات اور ملازمین بھگتنا رہے ہیں۔

زکریا یونیورسٹی کا دو ارب سے زائد کا بجٹ جاری نہیں ہو سکا۔ بیشتر ترقیاتی منصوبے اور شٹل سروس بھی بند ہو چکی ہے اور طلبہ پریشان ہیں۔

یونیورسٹی میں امتحانات شیڈول کے مطابق نہیں ہورہے، چھ شعبوں کے ڈین موجود نہیں، کئی انتظامی پوسٹیں خالی ہیں۔

یونیورسٹی سیاسی اکھاڑہ بن کر رہ گئی۔ دو بڑی سیاسی جماعتیں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور طلبا و طالبات اپنا مستقبل تاریک ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

اساتذہ طلبا اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی فوری تعیناتی کی جائے اور درس و تدریس کا سلسلہ بحال کرکے ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ سماء

میں

لاہور

کی

سے

وی

aid

extension

referee

masood

Tabool ads will show in this div