ملک بھر میں عید الفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے

A boy yawns as he attends the Eid al-Fitr prayers among others to mark the end of the holy fasting month of Ramadan at a mosque in Rawalpindi, Pakistan June 26, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood

کراچی/ پارہ چنار/ کوئٹہ/لاہور/پشاور : ملک بھر میں آج عید الطفر سادگی سے منائی جا رہی ہے۔ لاہور، دیر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں عید کا چاند نظر آیا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے  پارا چنار، کوئٹہ، کراچی اور احمد پور شرقیہ کے سانحات کے باعث عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔ مقبوضہ کشمیر، بھارت اور بنگلادیش میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ناظم آباد میں ہوا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی، گورنر سندھ اور اعلیٰ شخصیات نے پولو گراؤنڈ میں عید کی نماز ادا کی۔ اسلام آباد کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جب کہ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ کوئٹہ میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، ایک سو اسی چھوٹے مقامات پر لوگوں نے نماز عید ادا کی، جہاں لوگوں نے سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اہل کاروں کو سب سے پہلے گلے لگایا۔ اس موقع پر پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اور اے ٹی ایف کے 1406 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

Pakistan Muslims offer Eid al-Fitr prayers at a mosque in Islamabad on June 26, 2017. Millions of Muslims around the world are celebrating the Eid festival, marking the end of the fasting month of Ramadan. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

ضلع دیر کی 4ہزار مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کي گئی۔ سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع اسٹیڈیم میں ہوا۔ اس موقع پر ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔ خادم اعلیٰ شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ میں عید کی نماز ادا کی۔ سیاسی رہنماؤں کی بات کی جائے تو رحمان ملک اور عابد شیر سلام پھیرتے ہی ایک دوسرے پر سخت تنقید کے نشتر برسانے لگے۔ پشاور میں اس سال بھی شہریوں نے عید کے دو مزے چکھے، کچھ لوگوں نے کل ہی عید منا لی، جب کہ بڑی تعداد آج عید منا رہی ہے۔سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا اور ملائیشیامیں اتوارعید کو منائی گئی ۔

Pakistan security personnel exchange Eid greetings to one another after offering Eid al-Fitr prayers at a mosque in Islamabad on June 26, 2017. Millions of Muslims around the world are celebrating the Eid festival, marking the end of the fasting month of Ramadan. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے اتوارکو عید منائی ۔پیرس کی جامع مسجد نے بھی اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔ سماء

eid ul fitr

RAMZAN

ISLAM

Namaz-e-Eid

ahmedpur sharqia

Tabool ads will show in this div