بہاولپور حادثے پردکھ ہوا ، سابق وزیر اعظم

Gilani Talk Multan 24-03

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بہاولپورکے سانحے پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہار کیا ہے ۔

یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے ٹی وی پریہ دل دہلادینے والے مناظر دیکھے ،جائے حادثہ پرقیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

یوسف رضاگیلانی نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے ایک بارپھرجنوبی پنجاب کی محرومیاں سامنے آگئی ہیں جبکہ بہاولپورجیسے شہرمیں برن یونٹ کی سہولت موجودنہیں،اگر یہ سہولت وہاں موجود ہوتی تو شاید کچھ جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیرجاوید ہاشمی نے کہا کہ میں اس دکھ کی گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ یہ بہت افسوسناک حادثہ ہے حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کےلئے سہولت فراہم کررہی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود بھی بہاولپور پہنچ چکے ہیں ۔ سماء

FORMER PRIME MINISTER

grieved

Tabool ads will show in this div