گوجرانوالہ میں فائرنگ، ن لیگ کے ایم پی اے بیٹے اور بھتیجے سمیت جاں بحق

ویب ایڈیٹر :

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے اور   گوجرانوالہ کی معروف شخصیت رانا  شمشماد  بیٹے سمیت   قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ان کا بھتیجا بھی زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق   ن لیگی ایم پی اے بیٹے، بھتیجے سمیت اپنے فارم سے  گھر  کی طرف جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے رانا شمشاد اور ان کا بیٹے نے موقع پر  ہی دم توڑ دیا، جب کہ فائرنگ سے ان کا بھتیجا شدید زخمی ہوا، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ قتل کی واردات گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پیش آئی، ملزمان  کالے  رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ پر وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت متعدد  رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماء

میں

کے

سمیت

KESC

anger

remand

information technology

Tabool ads will show in this div