ٹانک میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


ٹانک: کڑی حیدر میں آزاد امیدوارکی جیت کےجشن کےدوران  دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کے مطابق ٹانک کے علاقے کڑی حیدر میں آزاد امیدوارولی خان کی جیت کی خوشی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا ۔

دوسری جانب کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب جنرل کونسلر کے 3بھائی جاں بحق ہوگئے۔ سماء

MQM

Tabool ads will show in this div