دنیاکی نایاب ترین دلکش آنکھیں
گوجرانوالہ: نیلی آنکھوں کا زمانہ پرانا ہوگیا۔ گوجرانوالہ کے احمد کی آنکھیں سب کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔
گوجرانوالہ اولکھ آباد کے نوجوان کی آنکھیں دھوکا نہیں دیتیں،بس رنگ بدل لیتی ہیں۔ اس نےجس رنگ کا کا کپڑا پہناہو،اس کا ہلکا عکس آنکھوں میں بس جاتا ہے۔
لوگ بڑے شوق سے اس کے ساتھ تصاویرکھنچواتے ہیں۔آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرزکاکہناہےکہ اس طرح کےکیس نایاب ہیں۔آئرس کا رنگ قدرتی طور پر ہی تبدیل ہوسکتا ہے۔یہ نوجوان آج کل شہر بھر میں خوب مقبول ہورہا ہے۔ سماء