بلدیاتی انتخابات, شکایات کے ازالے کیلئے ٹریبونلز کے قیام کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ:


اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے ٹریبونلز کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے خیبرپختونخو ا کے ہر ضلع میں ایک ٹریبونل قائم کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن  7جون کو جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد انتخابی عذرداریاں دائر کی جا سکیں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدوار شکایات کے ازالے کیلئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں۔

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل 45 روز میں عذرداریاں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔ سماء

کا

parade

فیصلہ

jamaat-e-islami

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div