بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد کراچی پہنچ گئے، بختاور بھی ہمراہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے، بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں، بلاول ہاؤس میں شاندار استقبال کیلئے جیالوں نے تیاریاں پوری کرلیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے، ان کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری بھی ہیں، پی پی کے چیئرمین کا طیارہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا جہاں سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں وہ بلاول ہاؤس روانہ ہوئے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ان کے استقبال کیلئے جیالوں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں، بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ 6 ماہ سے بیرون ملک مقیم تھے، اس دوران ان کی اپنے والد آصف علی زرداری سے اختلافات کی خبریں بھی گرم رہیں، تاہم شریک چیئرمین پی پی پی اور دیگر رہنماؤں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی کہا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی تعلیمی مصروفیات کے باعث کراچی نہیں آرہے، انہوں نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ سماء

burger

airstrikes

Tabool ads will show in this div