پشاور آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک،ایک فرار ہوگیا

CCPO PSH SOT 24-06

پشاور: سی سی پی او طاہر خان کا کہنا ہے کہ پشاور آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او طاہر خان نے کہا کہ آپریشن کے دوران 600 سے زائد ڈیٹونیٹرز ملے ہیں، جب کہ 6 دستی بم، 4 پستول اور 4 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ اسکے علاوہ دہشت گردوں سے کمپیوٹر ،موبائل فون، حساس مقامات کی تصاویر اور مختلف کاغذات بھی ملیں ہیں۔ فلور مل میں آئی ای ڈیز بنائی جارہی تھیں اور یہاں پر خودکش جیکٹس بھی بنائی جارہی تھیں۔ انہوں نے کہا فلور مل کے مالک کو بھی شامل تفتیش کریں گے۔ سماء

JOINT OPERATION

terrorists killed

arms recovered

ccpo Tahir Khan

Tabool ads will show in this div