شفقت حسین کو 9 جون پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری
اسٹاف رپورٹ
کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسين کے دوبارہ بليک وارنٹ جاری کرديئے، 9 جون کو پھانسی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
مجرم شفقت حسين نے 2014ء ميں 7 سالہ بچے عمر کو اغواء کے بعد قتل کرديا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کے دوبارہ بليک وارنٹ جاری کرديئے۔
عدالت نے شفقت حسین کو 9 جون کو سينٹرل جيل کراچی ميں پھانسی دينے کا حکم دے ديا۔ سماء