فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک
پشاور: فوج اور پوليس کي مشترکہ کارروائي نے شہر کو دہشتگردي سے بچاليا۔ مقابلے ميں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فوجي جوان اور ايک ايس ايچ او زخمي ہوگيا۔
قوم کے تحفظ کيلئے ملک کے محافظ ايکشن ميں آئے۔ پوليس کو اطلاع ملي کے پشاور کے نواحي علاقے ميں امن دشمن چھپے ہيں۔ پوليس اور فوج کے جوان کارروائي کيلئے شاہ پور پہنچے تو دہشتگردوں سے ٹاکرا ہوگيا۔
ايس ايس پي آپريشن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے ميں دو مبينہ دہشتگرد مارے گئے۔ دو فوجي جوان اور ايس ايچ او زخمي ہوا۔ آئي جي خيبرپختونخوا کےمطابق دہشتگرد پوليس پر حملوں اور سنگين وارداتوں ميں ملوث تھے۔ سماء