نظام کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے، رضا ربانی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نظام کی تبدیلی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے، کہتے ہیں پاکستان میں اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محنت کشوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے، ملکی آئین میں مزدوروں کیلئے آرٹیکل 17 موجود ہے، اس وقت اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس انقلاب کی بات کرتے ہیں جس کی ضمانت 1973ء کے آئین میں دی گئی ہے، پاکستان کی اشرافیہ اس آئین کے خلاف ہے، اشرافیہ کو اس بات کا ڈر تھا کہ اگر آئین پر عمل کیا گیا تو ان کی گنجائش نہیں رہے گی۔ سماء

jinnah

Nawaz Sharif

parliament

fbi

Tabool ads will show in this div