سانحہ مستونگ، آل پارٹیز کانفرنس کل کوئٹہ میں ہوگی

ویب ایڈیٹر :


کوئٹہ   :   مستونگ میں پیش آنے والے سانحہ سے متعلق کل جماعتی کانفرنس کل کوئٹہ میں ہوگی، کانفرنس کی صدارت وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے، جب کہ اعلیٰ عسکری قیادت بھی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے قومی سانحہ پر کل جماعتی کانفرنس کل کوئٹہ میں ہوگی، کانفرنس کا انعقاد گورنر ہاؤس میں ہوگا، جہاں کل جماعتی کانفرنس سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کانفرنس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور اعلیٰ عسکری حکام بھی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

کل جماعتی کانفرنس سے متعلق صوبائی حکومت نے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے رابطے کے بعد کل جماعتی کانفرنس سے متعلق لائحہ عمل طے کرلیا۔ دوسری جانب زرغون روڈ پر وی وی آئی پی مومنٹ کے باعث واقع اسکولز کل بند رہیں گے۔ سماء

میں

Tahir-ul-Qadri

Abbottabad

conflict

guinea

strength

Tabool ads will show in this div