پاک چین کےمابین ملٹری کیساتھ سویلین اداروں میں بھی تعاون بڑھایاجائیگا،ایئرچیف
ویب ایڈیٹر :
بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے فضائیہ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ملٹری کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے چین میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، ائیر چیف مارشل نے پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں شاندار گارڈ آف آٓنر پیش کیا گیا۔
ائیر چیف مارشل نے پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے کمانڈر جنرل مازیاوٹیاں اور چائنا الیکٹرونک ٹیکنالوجی کوآپریشن کے صدر چو ہومن سے بھی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ سماء