پارہ چنارخودکش دھماکے؛شہداکی تعداد 50 ہوگئی، 200 زخمی

PARACHINAR BLAST SPORT OCV 23-061

پارہ چنار : پارہ چنار ميں دو خود کش دھماکوں ميں شہید افراد کی تعداد 50 ہوگئی،200 سے زيادہ زخمی اب بھی اسپتالوں ميں زير علاج ہيں، شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جاں بحق افراد میں سماء کے رپورٹر خان افضل کے 2 بھتيجے اور زخمیوں میں بھائی بھی شامل ہيں۔

پارہ چنار پر دہشت گردوں نے کاری وار کیا، 2 خود کش دھماکوں میں 5043 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، طوری مارکیٹ میں خریداروں کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

PARACHINAR BLAST SPORT OCV 23-062

دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ گئی، آرمي کے ہيلي کاپٹر زخميوں کي مدد کیلئے پہنچ گئے۔

یوم قدس ریلی کے موقع پر طوری مارکیٹ بند کی گئی، شام کے وقت ٹھیلے والے افطار کا سامان بیچنے پہنچے، حملہ آور نے خریداروں کا رش دیکھا تو  6 بجکر 17 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑادیا، لوگ زخمیوں کی مدد کو پہنچے تو 3 منٹ بعد ایک اور خودکش دھماکا ہوا۔

مزید جانیے : کوئٹہ میں دھماکہ؛13 افراد شہید؛ متعدد زخمی

خوفناک دھماکوں کے بعد ہر طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں، لوگ اپنے عزیزوں کو گودوں میں لے کر بھاگے، گاڑیوں میں بھی زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، حملوں میں سماء کے رپورٹر خان افضل کے 2 بھتیجے مجاہد اور وجاہت شہید ہوگئے جبکہ بھائی زخمی ہیں۔ ایک بھتیجے کی کچھ دن بعد شادی تھی۔

WhatsApp Image 2017-06-23 at 10.48.45 PM WhatsApp Image 2017-06-23 at 10.48.44 PM WhatsApp Image 2017-06-23 at 10.48.43 PM(1)

 واضح رہے کہ جمعة الوداع کے موقع پر کوئٹہ میں بھی کار بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سماء

security forces

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div