کوئٹہ خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

Blast New Qta 23-064

کوئٹہ: پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے گلستان روڈ پر خود کش بم دھماکے کی ابتدائي تحقيقات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ابتدائي تحقيقات کے مطابق دھماکے ميں سو کلو گرام سے زيادہ بارودي مواد استعمال کيا گيا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر ٹی فور تھري سيون سيون کراچی ہے جب کہ گاڑی چلانے والے شخص کی عمر اٹھارہ سے بيس سال تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پہلے گاڑی چوک پر خراب ہوئی تھی، پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو دھکا لگا کر دوسری جانب کیا تو اچانک دھماکا ہوگیا۔ حملہ آور کا نشانہ ممکنہ طور پر آئی جی آفس تھا۔

اب تک حملے ميں چھ پوليس اہلکاروں سميت گيارہ افراد جاں بحق ہوئے ہيں جب کہ چار سيکورٹي اہلکاروں کو سي ايم ايچ منتقل کر ديا گيا ہے۔ سيکورٹي ذرائع نے خود کش دھماکے کي تصديق کي ہے۔ سما

KILLING

security forces

Suicide Blast

investigation report

IG office

Tabool ads will show in this div