شمالی وزیرستان میں تازہ فضائی کارروائی،مزید10دہشتگرد جہنم واصل

ویب ایڈیٹر:


میران شاہ   :   شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں تازہ فضائی کارروائی میں مزید دس دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا۔

شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں پر کاری ضرب کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں دس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے جانے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں، پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ ڈپو اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل دن کے اوقات میں پاک فوج کی جانب سے کامیاب زمینی کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دس کلو میٹر جنوبی میں واقعہ دتہ خیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا گیا، جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد بچ جانے والے دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ آپریشن میں اپریل کے وسط اور اس سے قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے لرزہ خیز اور قومی سانحہ میں ایک سو پچاس افراد کی شہادت کے بعد ضرب عضب میں تیزی لائی گئی۔ آپریشن کا ضرب عضب کا آغاز گزشتہ سال جون میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پندرہ جون بروز اتوار شروع کیا گیا، جس میں اب تک کی پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچایا، جب کہ کئی کو زخمی کیا گیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے بھی مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ سماء

میں

kunduz

Tabool ads will show in this div