انکوائری کمیشن،نجم سیٹھی اور حامد میر پر جرح مکمل

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن میں پیپلزپارٹی کی درخواست پر تحریک انصاف نے جواب جمع کرا دیا۔ نجم سیٹھی اورحامد میر پر جرح مکمل کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ گواہ کل پیش ہوں گے۔

انکوائری کمیشن کی ایک اور بیٹھک جس میں فریقین کی نجم سیٹھی اور حامد میر پر جرح مکمل کرلی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے گواہان کل پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کا اجلاس ہوا،،پیپلز پارٹی کی درخواست پر تحریک انصاف نے کمیشن میں جواب جمع کرادیا،،جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تھیلے کھولنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ فریقین کے وکلاء نے مبینہ دھاندلی کے معاملے پر نجم سیٹھی اور حامد میر پرجرح مکمل کرلی۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ الیکشن کوریج کی کراچی نشریات میں حصہ لیا،،دھاندلی سے متعلق تین پروگرام کئے،،ایک سے زیادہ بار کہا کہ فاٹا اور تمام صوبوں میں دھاندلی ہوئی،،نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یاد نہیں کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل دوسواضافی افراد کی درخواست کی تھی۔ انتخابات کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں تھا،، انتظامیہ سے متعلق عمران خان کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

تحریک انصاف نے عمران خان کوانکوائری کمیشن میں بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست دائر کرنے کی اجازت طلب کرلی ،،انکوائری کمیشن کا اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔ سماء

اور

پر

مکمل

contest

pardon

Tabool ads will show in this div