کوئٹہ میں دھماکہ؛13 افراد شہید؛ متعدد زخمی

Blast New Qta 23-1

کوئٹہ : گلستان روڈ پر آئی جی آفس کے سامنے ایک خود کش کار بم دھماکے سے کم از کم 13 افراد شہید اور15  زخمی ہوگئے 

Blast New Qta 23-06654

Blast New Qta 23-063

کوئٹہ میں گلستان روڈ پر جناح چیک پوسٹ کے قریب  آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ شہداء میں 3 پولیس اہلکارشامل ہیں جبکہ دیگر 5 کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی۔  زوردار دھماکہ  پورے شہر میں سنا گیا۔

Blast New Qta 23-0656

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔  افسر سمیت زخمی ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان سول اسپتال کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Blast New Qta 23-06

Blast New Qta 23-064

سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مشکوک گاڑی گلستان روڈ سے مشن روڈ کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور دھماکا ہوگیا۔ ممکنہ طور پربم گاڑی میں ہی نصب تھا لیکن ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جائے گی۔ فی الحال  حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے قریب ہی واقع محکمہ تعلیم کے دفتر کی دیوار بھی گرگئی۔

Blast New Qta 23-065

Blast New Qta 23-0612Blast New Qta 23-0612

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ سرچ آپریشن کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرکے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

quetta blast

Tabool ads will show in this div