وزیراعظم کے حق میں نعرہ لگانے پر شہری کی پٹائی

Jun 22, 2017

Lawyers Phadda Lhr Pkg 22-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Lawyers-Phadda-Lhr-Pkg-22-06.mp4"][/video]

اسلام آباد: وزيراعظم سے استعفے کے مطالبے کے لئے وکلاء کے اجلاس ميں وزيراعظم کے حق ميں نعرہ لگ گيا اجلاس ميں بدمزگي ہوئي تو وکلاء نے نعرہ لگانے والے شہري کي پٹائي کردي ۔

وزيراعظم سے استعفيٰ مانگنے والے وکلاء کے اجلاس ميں وزيراعظم کے حق ميں نعرہ لگا، آواز بلند ہونے کي دير تھي کہ نعرہ لگانے والا وکلاء کے گھيرے ميں آگيا ، چند ايک جذباتي وکلاء نے تو وزيراعظم کے حمايتي پر ہاتھ بھي صاف کردئيے ۔

چند ايک وکيلوں نے مداخلت کرکے شہري کو کميٹي روم سے باہرنکالا مگر ہائي کورٹ سے باہر نکلتے بھي اسے تھپڑ پڑتے رہے ۔

بار ايسوسي ايشن نے اجلاس خراب کرنے کا الزام حکومت کے حمايت يافتہ وکلاء پر عائد کيا ہے ۔ سماء

PM resignation

phadda

Tabool ads will show in this div