پاکستان کا افغانستان میں دھماکے پر اظہار مذمت

2

اسلام آباد : پاکستان کی افغانستان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے علاقے ہلمند میں ہونیوالے خوفناک بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے، متاثرہ خاندان اور افغان حکومت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ افغان صوبہ ہلمند میں خوفناک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سماء

Hilmand

Tabool ads will show in this div