کلبھوشن نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی

KULBOSHAN Confession New 22-06

راولپنڈی : بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی، پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی پر معافی بھی مانگ لی۔

پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کی کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور جاسوسی پر معافی بھی مانگی ہے۔

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اپیل ملٹری اپیلٹ کورٹ سے مسترد ہوچکی ہے۔

کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس نے سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد انہیں 10 اپریل 2017ء کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائے موت سنائی تھی۔

بھارت نے تسلم کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو سابق نیوی افسر ہے، تاہم اس کی کسی بھی قسم کی جاسوسی سرگرمیوں سے تعلق کا انکار کیا، وہ حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرواتا تھا۔

بھارت کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے گیا جہاں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے 18 مئی 2017ء کو کلبھوشن کی پھانسی کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا تھا۔ سماء

 

intelligence agency

general qamar javed bajwa

Kulbhushan Yadev

Kulbhushan Sudhir Jadhav

Hussain Mubarak Patel

commander Indian Navy

Field General Court Martial

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div