سانحہ مستونگ میں غیر ملکی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ مستونگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے پیچھے ملکی اور غیرملکی عناصر ہوسکتے ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، کچھ لوگ قوم کو فرقہ واریت اور لسانی تنازعات پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی سیاست میں پختگی آرہی ہے۔

سانحہ مستونگ پر کوئٹہ میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، جس میں صوبے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مستونگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، واقعے کے پیچھے ملکی اور غیر ملکی عناصر ہوسکتے ہیں، کچھ لوگ قوم کو فرقہ واریت اور لسانی تنازع پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، چین کے ساتھ منصوبے پر بھارت نے اعتراض اٹھایا، دشمن پاکستان میں قومی فضاء کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، گزشتہ 2 سال میں بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے حالات کو معمول پر لانے کا تہیہ کر رکھا ہے، کوئٹہ کی رونقیں واپس لانا چاہتے ہیں۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں پختگی آرہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا، قومی مفاد کے منصوبے پر اتفاق بہترین مثال ہے، اقتصادی راہداری پلان سے بجلی کے 10 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگیں گے،  سیاسی جماعتیں قومی معاملات پر اتحاد کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ سماء

eid

policy

conflict

financial

Tabool ads will show in this div