آرکائیو
»
حسن علی کی ٹرافی اور مداحوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
گوجرانوالہ : حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ان کے گھر کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
پاکستان ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں لینے پر گولڈن بال اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

Thank you Pakistan #thank you gujranawala #thank you my village ladhe wala warraich pic.twitter.com/cCLLFNaB04 — Hasan Ali (@RealHa55an) June 20, 2017
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شکریہ پاکستان، شکریہ گوجرانوالہ، شکریہ میرے گاؤں لدھے والا وڑائچ تحریر کیا ہے۔ سماء