محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
اسلام آباد : ملک میں مون سون کا سلسلہ وقت سے پہلے شروع ہوا تو محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشیں کم ہونے کی پیشگوئی کردی۔
پری مون سون کی بارشیں جو وقت سے پہلے برس گئیں، مون سون کے سلسلے کو موسمیاتی تبدیلیوں کی نظر لگ گئی جو اس بار پہلے کی نسبت تھوڑا کمزور ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دفعہ مون سون کا پہلا ہاف نارمل ہوگا لیکن دوسرا ہاف تھوڑا ویک ہوگا، بالائی علاقوں کے رہنے والے عید کے دنوں میں ہوشیار رہیں، میٹ آفس نے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشیں کم تو ہونگی لیکن ان سے بھی راول ڈیم اور سمبلی ڈیم میں پانی کی سطح کافی بلند ہو جائے گی۔ سماء