بغل میں چھری،منہ پررام رام،اقتصادی راہداری سے بھارت کو مرچیں لگ گئیں

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   جس نے کہا خوب کہا کہ بھارت کی مثال ایسی کہ بغل میں چھری اور پر رام رام، ایک طرف مذاکرات کی باتیں تو دوسرے ہاتھ میں چھرا لیے گھوپنے کو تیار، بھارتی وزرا کی جانب سے زہر فشانی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت کو مرچیں لگ گئیں ہیں، منصوبے پر تنقید سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں، بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی ہے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی امن کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، بھارتی قیادت  پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا ہی نہیں چاہتی، نریندر مودی کے بیان سے بھارتی عزائم واضح ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مؤقف عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، اقتصادی راہداری سے بھارت کو مرچیں لگ گئیں،منصوبے پر تنقید سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ سماء

میں

کو

سے

Tabool ads will show in this div