پاک نیوی نےچھٹی کثیرالقومی کمبائنڈٹاسک فورس کی کمانڈکامیابی سےمکمل کرلی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان نیوی نے چھٹی مرتبہ کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکاون کی کمانڈ کامیابی سے مکمل کرلی، کموڈور آصف حمید صدیقی نے کمانڈ جاپان نیوی کے رئیر ایڈمرل ہیروشی کے سپرد کی۔
پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ میری ٹائم فورسزبحرین میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیوی کی جانب سے چھٹی مرتبہ کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد جاپان نیوی کے رئیر ایڈمرل ہیروشی کے سپرد کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کی کمانڈ خِطے میں سمندروں کومحفوظ بنانے کے لیے پاک بحریہ کےعزم کا مظہر ہے۔ سماء
کی
protests
mehndi
tops
تبولا
Tabool ads will show in this div