برسلز میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،حملہ آور ہلاک

Jun 21, 2017

170620153433-01-brussels-train-station-incident-0620-exlarge-169

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Brussels-Attack-Pkg-21-06.mp4"][/video]

برسلز : بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے دالرالحکومت برسلز کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد برسلز کے سینٹرل ٹرین اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا۔

170620155303-03-brussels-train-station-incident-0620-exlarge-169 اسٹیشن خالی کرانے کے بعد فوجی اہل کاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، کہ اسی دوران حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو اڑانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہل کار نے اسے گولی مار کردی۔ 170620180801-13-brussels-train-station-incident-0620-exlarge-169 پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، تاہم حملہ آور کے خودکش جیکٹ پہننے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حکام کے مطابق صورت حال کنٹرول میں ہے۔ سماء

Suspect fatally shot

Brussels Central Station

suicide bomber blew himself

Tabool ads will show in this div