وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، بحری جہاز حادثے پر اظہار افسوس

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نے چین میں بحری جہاز کے حادثے میں قیمی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، میاں نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ کو خط لکھ کر واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کیانگ کو لکھے گئے خط میں بحری جہاز کے حادثے پر اظہار افسوس اور سیکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکل میں حکومت پاکستان اور عوام چینی بھائیوں کیساتھ ہیں، اُمید ہے چینی عوام اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں 400 سے زائد مسافر ڈوب گئے تھے۔ سماء

eid

ہم

elvis

Tabool ads will show in this div