کرپشن کیس میں 11 کروڑ کی کرپشن کا ملزم گرفتار

Jun 20, 2017

arrest200

لاہور: نیب لاہور نے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کرپشن کیس میں گیارہ کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم زاہد محمود کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم زاہد محمود پی آئی ڈی سی کے سابق سی ای او خالد محمود کا بھائی ہے، ملزمان نے سرگودھا میں آٹھ سو کنال اراضی انتہائی مہنگے داموں خریدی۔ دو لاکھ روپے کنال مالیت کی زمین تیرہ لاکھ روپے میں خریدی گئی۔

ملزمان نے ٹینڈر غیر قانونی طور پر منظور کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، کرپشن کیس کا مرکزی ملزم خالد محمود پہلے ہی نیب کی حراست میں ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div