دورہ سری لنکا، پاکستان کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

ویب ایڈیٹر

لاہور : پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، راحت علی اور سہیل خان فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئئے 15 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، جارح مزاج بیٹسمین احمد شہزاد کو ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

آئی لینڈرز کیخلاف گرین شرٹس دستے میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر راحت علی اور نوجوان پیسر سہیل خان فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔ سماء

tragic

trail

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div