انیل کمبلے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار

Jun 20, 2017

kumble ممبئی: چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے کا ایک سالہ کنٹریکٹ چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کمبلے کوچنگ کی ذمہ داری مزید نبھانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے کوچ کمبلے میں اختلافات کی خبریں گرم تھیں، چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوٕں ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے نظر آئے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 23جون کو دورہ ویسٹ انڈیز پر جارہی ہے اور ہیڈ کوچ اس دورے میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ سماء

Anil Kumble

Tabool ads will show in this div