پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت، متحدہ کا 2 روزہ سوگ کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کردیا، رابطہ کمیٹی نے عوام سے آج اور کل کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کردی، دوسری جانب وسیم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس سرجن نے سر پر گہری چوٹ لگنے کو موت کہ وجہ قرار دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے عزیز بھٹی تھانے میں کارکن کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کردیا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آج اور کل کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ بند رکھی جائیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم کے زیر حراست دیگر 2 بھائیوں نعیم اور عادل کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونے والے وسیم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے، پولیس سرجن جلیل قادر کا کہنا ہے کہ ملزم کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنماء سلمان مجاہد کہتے ہیں کہ وسیم کو بلدیہ سے حراست میں لے کر قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، وسیم کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، پولیس حراست میں ہلاکت پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ سماء

tragic

حراست

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div