جے آئی ٹی کو ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت مل گئی ہے، فواد چوہدری

Fawwad CH Talk Isb 20-06

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی کو ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تصویر لیک پر عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکیل و رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کیخلاف ایک مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی احتساب کے نظام کو بچائے گی اور ہم جمہوریت کی بالادستی برقرار رکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف خود میاں شریف کو کیس میں لیکر آئے، پہلے والد کو گھسیٹا اور پھر بچوں کو بھی لے آئے۔ ایک جھوٹ بولنے پر سو سو جھوٹ بولنے پڑے۔ انہوں نے کہا آسان سوالوں کے جواب کے بجائے ہلہ بولاجا رہا ہے۔ سما

JIT

lawyer

video recording

panama case

SC decision

photo leak

Tabool ads will show in this div