پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر

Pakistan Refugees

اقوام متحدہ: اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو پناہ دینے والا ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین نے اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 14 لاکھ مہاجرین آباد ہیں۔ مہاجرین نے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک میں پناہ لی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے سربراہ فلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کر جانے والا مہاجرین کا بحران نا قابل قبول سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مہاجرین کے ساتھ یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے تنازعات اور جنگوں کو روکنے کے لیے موثر اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حوالے سے یہ تمام اعداد و شمار سرکاری اداروں سے یکجا کیے گئے ہیں اور صرف ان لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پناہ گزینوں کے طور پر باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق پاکستان میں رہنے والے صرف افغانی پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اے پی پی

afghans

UN report

Tabool ads will show in this div