پاکستان کی تاریخی فتح پرثانیہ مرزا نے کس کا ساتھ دیا؟
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں شاندار فتح پر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی، معروف بھارتی ٹینس پلیئرثانیہ مرزا نے بھی پاکستان کو مبارکباد تو دی مگر قدرے محتاط انداز کے ساتھ ۔
ثانیہ نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا ’’ کہ بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن پاکستان کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا۔ثانیہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ کھیل میں پلڑا برابر رہتا ہے۔
🇮🇳 lost the cricket but won in hockey against 🇵🇰 Congratulations Team India and congratulations Team Pakistan 🇵🇰 sport is a great leveller!
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 18, 2017
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میچ کے بعد ان کے میاں جی شعیب ملک اور پاکستان کے بالنگ کوچ اظہر محمود ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
#SpiritOfCricket #CT17 #PAKvIND pic.twitter.com/G2wAmKkmxO
— ICC (@ICC) June 18, 2017
اس ویڈیو سے شاید ثانیہ نے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے کہ شکست کے باوجود بھارتی پلیئرز کی اسپورٹس مین سپرٹ قابل تعریف ہے۔ سماء