تصویر لیک کا معاملہ، محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائیگا

Hussain-Nawaz-leaked-picture

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Hussain-JIT-Isb-09-06.mp4"][/video]

اسلام آباد:  حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور جے آئی ٹی ویڈیو ریکارڈنگ کیخلاف درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی۔ سماء کے مطابق سپریم کورٹ کا  تین رکنی خصوصی بینچ حسین نواز کی جانب سے دائر درخواست پر پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت آج کرے گا، جب کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور جے آئی ٹی ویڈیو ریکارڈنگ کیخلاف درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔ Jit Hussain Nawaz Talk Isb 09-06 سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حسین نواز کی درخواست پر 14جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ان کی تضحیک کرنا تھا لہٰذا تصویر لیک کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ Hussain JIT Isb 09-06 اپنی درخواست میں حسین نواز نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی کی جانب سے وڈیو ریکارڈنگ رکوانے کی بھی استدعا کی تھی۔ سماء

JIT

hussain nawaz

panama case

photo leaks

Tabool ads will show in this div