کشمیر بنے گا پاکستان، انشااللہ

اسٹاف رپورٹ


سری نگر    :   برصغیرکی تقسیم کا ایجنڈہ ابھی ادھورا ہے ، کیونکہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ آج بھی سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے مقبوضہ وادی میں سر اُٹھا رہا ہے۔ کشمیریوں پرظلم بھی جاری ہے، لیکن کشمیری رہ نما ان سب کے باوجود آج بھی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہراتا رہے گا، اہل کشمیر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے شاہراہوں پر سینہ سپر ہوجاتے ہیں، کشمیر رہنما نظر بند ہوتے ہیں، سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیے جاتے ہیں اور وادی جنت نظیر کا ہر ذرہ پکار اٹھتا ہے کہ تیری آزادی ابھی باقی ہے، تخلیق پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔

وادی جب پکار اٹھتی ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور وادی کی دونوں جانب یوم کشمیر پر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ریلیاں نکلتی ہیں اور اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کا اعادہ ہوتا ہے۔

دلی سرکار جب تلملاتی ہے، گرفتاریاں ہوتی ہیں، شہادتوں کا سلسلہ دراز ہوتا ہے، بھارت کی آدھی فوج بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں کچل پاتی، ثابت ہوجاتا ہے کہ برصغیرکی تقسیم ایجنڈا ابھی ادھورا ہے۔ پاکستان اورمقبوضہ کشمیر لازم وملزوم ہیں، سر سبز وادی کی فضاؤن پر سبز ہلالی پرچم کو تادیر لہرانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سماء

کشمیر

increase

victims

fih

asf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div