رینجرز کا پولیس کی کالی بھیڑوں کیخلاف کراچی جیل میں آپریشن

Jun 19, 2017

Ranger Operation Sot khi 19-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Ranger-Operation-Sot-khi-19-06.mp4"][/video]

کراچی : پوليس کی کالی بھيڑوں کيخلاف بھی رينجرز کا ايکشن، سينٹرل جيل کراچی میں چھان بين، لائبريريوں ميں کتابوں کے اندر موبائل فون اور ممنوعہ اشيا چھپائی جاتی ہيں، جیل سے 33 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے، مختلف بیرکوں میں 700 سے زیادہ ٹی وی سيٹ موجود تھے۔

سينٹرل جيل ميں رينجرز نے آپريشن کيا، آپريشن کے دوران ايسی کتابيں بھی ضبط کی گئی، جن ميں موبائل فون اور ديگر ممنوعہ اشياء چھپائی جاتی تھی۔

رینجرز حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سال بعد اس جيل ميں سرچ اور کلين آپريشن کيا گيا، کارروائی ميں کتابيں بھی برآمد کی گئی ہيں، کتابوں کے اندر موبائل فون اور ممنوعہ اشياء چھپائی جاتی ہيں،  700 سے زائد ٹی وی سيٹ مختلف بيرکوں ميں موجود ہيں۔

حکام کے مطابق جيل سے تقريباً33  لاکھ روپے کيش بھی برآمد کئے گئے، کيش کے ذريعے ممنوعہ چيزيں جيل ميں حاصل کی جارہی تھیں۔ سماء

criminals

Center Jail

Tabool ads will show in this div