انتظار ختم، میٹرو بس کا افتتاح آج ہو گا

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔



میٹرو منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے مارچ 2014 میں کیا تھا اور اب پہلی میٹرو بس کی روانگی کیلئےفیتہ بھی وہی کاٹیں گے۔ چیئرمین میٹروبس پراجیکٹ کے چیئرمین رہنما ن لیگ حنیف عباسی ہیں۔

میٹرو بس پراجیکٹ پر 44 ارب روپے لاگت آئی ہے۔  راولپنڈی سے اسلام آباد تک کے 23 کلو میٹر کے راستے میں 13 انڈر پاسز آئیں گے جبکہ راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ بھی قائم کی گئی ہے جس میں 3 منزلیں پارکنگ کیلئے مختص ہوں گی اور ان میں 350 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہو گی۔ 



میٹرو بس چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ائر کنڈیشنڈ میٹرو بسوں میں شہریوں کو وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ افتتاح کے موقع پر اسلام آباد راولپنڈی میں میٹرو بس کے ٹریک کی خوب تزئین و آرائش کی گئی ہے۔



راولپنڈی اسلام آباد کے باسی بھی انتطار ختم ہونے پر بے حد خوش ہیں۔ شہری پُرجوش ہیں کہ میٹرو بس سڑک پر آئے اور انہیں تیز رفتاری سے منزل پر پہنچائے ۔ سماء

CNIC

MH370

آج

increase

biden

Tabool ads will show in this div